واشنگٹن (این این آئی ) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ نیٹو کے اندر اسرائیل کے ساتھ تعاون کی کسی کوشش کی منظوری نہیں دیں گے اور اگر اس طرح کی کوشش کی گئی تو یہ ناقابل قبول ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے نیٹو سربراہی اجلاس کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ نیٹو کے ساتھ اپنی شراکت داری کے تحت تعلقات جاری رکھے کیونکہ اسرائیل نے ہمارے اتحاد کے بنیادی اقدار کو روند ڈالا ہے۔اردوان نے کہا کہ نیٹو کے سربراہی اجلاس کے دوران غیررسمی ملاقاتوں میں رہنماں کی توجہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور خاص طور پر غزہ کی صورت حال پر دلائی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی انتظامیہ نے اپنی توسیع پسندانہ اور ظالمانہ پالیسیوں کی وجہ نہ صرف اپنے شہریوں کی سلامتی خطرے میں ڈال دی بلکہ پورے خطے کو بھی خطرات سے دوچار کردیا ہے۔ترک صدر کا زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جب تک فلسطین میں جامع اور پائیدار امن قائم ہونے تک نیٹو کے اندر اسرائیل کے ساتھ تعاون کی کوشش کو ترکیے کی جانب سے منظوری نہیں دی جائے گی۔نیٹو کے دفاعی اتحاد میں 32 اراکین شامل ہیں لیکن کئی غیررکن ممالک اور عالمی اداروں کے ساتھ تعلقات ہیں اور اس سے نیٹو کے شراکت دار کہا جاتا ہے۔اس فوجی اتحاد کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لیے نیٹو سربراہوں کا تین روزہ اجلاس امریکا میں منعقد ہوا۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ عالمی برادری کے ذمہ دار اراکین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان 1967 کی سرحد کی بنیاد پر دو ریاستی حل کے لیے متحد ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ہر طرح کے دبا اور دھمکیوں کے باوجود کئی ممالک کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کے سلسلے میں اضافہ ہوا ہے، جس پر ہمیں خوشی ہے۔انہوں نے دیگر ممالک پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں شکایت درج کرائیں۔اردوان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی اور مستقل امن کے قیام کے لیے ترکیے ضمانت سمیت کسی بھی اقدام کے لیے تیار ہے۔ترک صدر نے کہا کہ میں اپنے تمام اتحادیوں پر زور دوں گا کہ وہ نتین یاہو کی انتظامیہ پر زور دیں کہ وہ جنگ بندی اور غزہ کے عوام تک انسانی بنیاد پر امداد کی فراہمی یقینی بنائے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...