اسلام آباد (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جرمنی کی جانب سے پاکستان میں سماجی ترقی اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے اقدامات لائق ستائش ہیں، خیبرپختونخوا گندھارا تہذیب کا مرکز ہے ،خطہ میں امن سے یہاں معاشی ترقی ہوگی پرامن افغانستان پرامن پاکستان ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرمن اراکین پارلیمنٹ کے وفد سے اسلام آباد میں گفتگو کے دوران کیا ۔وفد کی قیادت جرمن پارلیمنٹ کے سینیئر ممبر مائیکل ملر کررہے تھے ۔وفد میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی جرمنی کی سینیئر ممبر رکن پارلیمنٹ دیریا ترک نچبار، ممبر پارلیمنٹ کرسٹو فر سکمڈ ، جرمن ادارہ ایف ای ایس ساؤتھ ایشیاء کے ڈیسک آفیسر مارٹن مدر، کنٹری ڈائریکٹر پاکستان فیلیکس کولبٹس، پروگرام ایڈوائزر ہمایون خان اور دیگر حکام شامل تھے ۔گورنر خیبرپختونخوا کے ہمراہ وفد میں رکن صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی اور دیگر حکام شامل تھے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی پاکستان میں متعدد شعبہ جات میں گراں قدر کام کررہا ہے ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صورتحال تشویش ناک ہے ،خیبرپختونخوا میں بدامنی کی وجہ افغانستان سے مداخلتت بتائی جاتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان کے حالات براہ راست میرے صوبہ پر اثرانداز ہوتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ 2013 میں جب خیبرپختونخوا میں پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت تھی تو ہم نے پاکستانی آئین اور جمہوری سسٹم کے خلاف سرگرم عوامل کے خلاف کامیاب آپریشن کیا اور عوام کو دوبارہ وہاں بسایا مگر ماضی قریب میں سرحد پار سے مسلح افراد کی بڑی تعداد خیبرپختونخوا میں داخل ہوئی اور اب صوبہ میں امن کی صورتحال پریشان کن ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کا اپنی قیادت سے اعتماد ختم ہورہا ہے ،ہمارے ملک میں بدامنی سے خطہ میں بدامنی ہوگی اور اس سے یقینا عالمی امن متاثر ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کی بدولت چین کے بھی پاکستان اور افغانستان میں مفادات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واخان کے زریعے تجارتی روٹ کے آغاز سے میرے صوبہ میں معاشی ترقی ہوگی ہمارے قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید نے لواری ٹنل چترال اسی لیئے بنائی تھی کہ وسط ایشیاء سے ہم تجارت کو فروغ دیں ۔ انہوںنے کہاکہ ایران نے تاجکستان میں ڈیم بنایا ہے اور بجلی ایران استعمال کرتا ہے تو کیوں نہ پاکستان اس سہولت سے فایدہ اٹھائے مگر افغانستان کے حالات کے سبب جہاں بھی میرا صوبہ ایک بڑی سہولت سے محروم ہے ۔انہوں نے جرمن اراکین پارلیمنٹ کے وفد کو اگلے دورہ پاکستان میں پشاور آنے کی بھی دعوت دی۔ جرمن اراکین پارلیمنٹ کے وفد کے سربراہ مائیکل ملر نے کہا کہ ہم اپنی جانب سے کوشش کرینگے کہ جرمنی اور عالمی برادری پاکستان میں قیام امن اور سرحد پار مداخلت روکنے میں کردار ادا کرے ۔انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا کو یقین دلایا کہ صوبہ میں عوامی ترقی کے حوالے سے جرمن ادارے مذید تعاون کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی دنیا کے امن کیلئے ضروری ہے یہاں کے شہریوں کی قربانیاں دنیا تسلیم کرتی ہے، جرمنی جمہوریت کی بالادستی ، عوامی خوشحالی اور اداروں اور عوام کے درمیان اچھے تعلقات کو ریاستی ترقی کے لیئے بنیادی اکائی تصور کرتا ہے
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...