بیجنگ (این این آئی)ملکی حکمرانی کے حوالے سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی)کی بنیادی قومی پالیسی برائے اصلاحات اور کھلے پن کا آغاز 1978 میں ڈنگ شیا پھنگ کی صدارت میں سی پی سی کی گیارہویں سینٹرل کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں ہوا اور 2013 میں شی جن پھنگ کی صدارت میں سی پی سی کی اٹھارہویں سینٹرل کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں اس کو جامع طور پر گہرا کیا گیا۔ سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کے موقع پر ، ہم آپ کو نئے دور میں چین کی اصلاحاتی پالیسیوں کو سمجھنے میں مدد کریں گے ۔23 مئی2024, جب کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کا تیسرا کل رکنی اجلاس منعقد ہونے والا ہے اور اصلاحات کی جامع گہرائی کو فروغ دیا جا رہا ہے ، صوبہ شان ڈونگ کا دورہ کرنے والے شی جن پھنگ نے جی نان شہر میں اصلاحات سے متعلق کاروباری اداروں اور ماہرین کے ایک سمپوزیم کی صدارت کی،اس اجلاس میں شی جن پھنگ نے کہا کہ ‘اصلاحات سے مراد خرابیوں کو ختم کرنا اور نئی چیزوں کا تجربہ کرنا ہے۔اگر طریقہ درست ہو تو آدھی کوشش سے دوگنا نتیجہ نکلتا ہے۔ آدھی کوشش سے دوگنا نتیجہ نکلتا ہے یہ قول 2200 سال قبل کنفیوشزم سے متعلق ایک نامور دانشور مینسیئس کا ہے جس کا مطلب ہے کہ سوچنے کا طریقہ راستہ کا تعین کرتا ہے، اور یہ طریقہ کامیابی و شکست کا فیصلہ کرتا ہے.وسیع پیمانے پر گہری اصلاحات کے عمل میں شی جن پھنگ نے اصلاحات کے اصولوں کو گہرائی سے سمجھ کر بھر پور تحقیقات کیں ، اور موئثر انداز میں مسائل کو حل کرکے نئے دور میں چین کی جامع گہری اصلاحات کی قیادت کی.1978 میں سی پی سی کی گیارہویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کے بعد سے ڈنگ شیا پھنگ کی سوچ کے مطابق چین کی اصلاحات اور کھلے پن کا آغاز ہوا تو چین نے کچھ لوگوں اور کچھ علاقوں کو پہلے امیر بننے کی اجازت دینے کی پالیسی اپنائی اور پھر اس کے بعد ان امیر افراد کی مدد سے غریب افراد کو بھی امیر بنایا گیا تا کہ آہستہ آہستہ مشترکہ خوشحالی حاصل کی جائے۔اس پالیسی نے پوری قومی معیشت کی ترقی کو موثر طریقے سے فروغ دیا ہے۔ پہلے امیر ہونے کی پالیسی اس وقت چین میں سماجی پیداوار کی غیر متوازن ترقی کی صورتحال کی عکاسی کرتی تھی ، اور یہ سی پی سی کی بارہویں سے پندرہویں قومی کانگریس تک کے دوران مسلسل بہتر ہونے کے بعد چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کی تعمیر کے بارے میں ڈنگ شیا پھنگ کے نظریے کے اہم حصوں میں سے ایک بن گیا ۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے متعدد اہم دستاویزات میں اس پالیسی کی اہمیت کی بار بار تصدیق کی ہے اوراس پر زور دیا ہے۔درحقیقت مشترکہ خوشحالی سوشلزم کا ایک غیر متزلزل بنیادی اصول ہے۔ ڈنگ شیا پھنگ نے کئی مواقع پر کہا کہ: سوشلزم کی سب سے بڑی برتری عام خوشحالی ہے، جو سوشلزم کے جوہر کی علامت ہے۔ یہ نئے دور میں چینی طرز کی جدیدیت کی سب سے نمایاں خصوصیت ہے، یعنی تمام لوگوں کے لئے مشترکہ خوشحالی کی حامل جدیدیت اور شی جن پھنگ کی قیادت میں اصلاحات کو جامع طور پر گہرا کرنے کا یہی مقصد ہے۔اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ، شی جن پھنگ نے ایک جامع منصوبہ بندی کی۔ اس منصوبے کی بہتر انجام دہی کے لئے یکجہتی ، تعاون اور ہم آہنگی اہم ہیں ، اور یہ شی جن پھنگ کی زیر قیادت اصلاحات کے اصولوں میں ایک اہم طریقہ کار ہے
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...