بیجنگ (این این آئی )رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی غیر ملکی تجارت کی رپورٹ جاری کی گئی ۔ اعداد وشمار کے مطابق اس سال کی پہلی ششماہی میں چین کی درآمدات اور برآمدات کا حجم تاریخ میں اسی مدت میں پہلی بار 21 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا جو سال بہ سال 6.1 فیصد کا اضافہ ہے۔ عام تجارت کی درآمد اور برآمد کا تناسب 65 فیصد تک جا پہنچا جو غیر ملکی تجارت کی ترقی کو چلانے والی اہم طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نئی توانائی کی گاڑیوں ، لیتھیم بیٹریوں اور فوٹو وولٹک مصنوعات سمیت دیگر چینی اشیا غیر ملکی مارکیٹوں میں مقبول رہیں ، جس سے چین کی غیر ملکی تجارت کے معیار اور اپ گریڈنگ کو بڑی حوصلہ افزائی ملی ہے۔ اس سال کی پہلی ششماہی میں چینی آٹوموبائل سمیت چین کی مکینیکل اور برقی مصنوعات کی برآمدات میں سال بہ سال 8.2 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ، جو واضح مسابقتی برتریوں کے ساتھ برآمدات کا تقریبا 60فیصد ہے۔ مختلف ممالک کو اعلی معیار اور کم قیمت کی مصنوعات فراہم کرنے کے علاوہ، چین نے مختلف ممالک کی مصنوعات کے لئے ایک بڑی مارکیٹ بھی فراہم کی ہے. رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی اشیا کی تجارت کی درآمدات میں سال بہ سال 5.2 فیصد اضافہ ہوا اور درآمدی پیمانے میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ عرصے میں بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تنا اور تجارتی تحفظ پسندی عالمی تجارت کے لئے چیلنجز ہیں۔اس صورتحال میں چین کی غیر ملکی تجارت کی کارکردگی کیوں اچھی ہے؟ سب سے پہلے یہ میڈ ان چائنا کی لاگت اور چین کی مکمل پیداواری اور سپلائی چین کی برتریوں کی وجہ سے ہے. اس کے علاوہ، چینی مصنوعات کی موجودہ عالمی طلب نسبتا مضبوط ہے، جس نے چین کی برآمدات کو آگے بڑھایا ہے.اس کے ساتھ ساتھ چین کی اقتصادی تبدیلی اور اپ گریڈنگ نے مسلسل کامیابیاں حاصل کی ہیں، خاص طور پر نئے معیار کی پیداواری قوتوں کی تیز رفتار ترقی نے چین کی غیر ملکی تجارت کے استحکام اور بہتری کو فروغ دیا ہے. چین کی غیر ملکی تجارت کی ششماہی رپورٹ کی عمدہ کارکردگی نہ صرف چین کی معاشی بحالی کے عمدہ جحان کی بھرپور حمایت کرتی ہے بلکہ عالمی معیشت کی بحالی کے لئے بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...