بیجنگ (این این آئی )بیجنگ میں چائنا میڈیا گروپ کے نیشنل ای اسپورٹس ڈویلپمنٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا آغاز ہوا۔ ہفتہ کے رو چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ آئی او سی ای اسپورٹس کمیشن کے صدر ڈیوڈ لاپٹین نے تقریب میں مبارکباد کا خط بھیجا۔ اپنے تہنیتی خط میں ڈیوڈ لاپٹین نے کہا کہ آئی او سی ای اسپورٹس اولمپکس کے انعقاد کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے اور اس اہم موضوع پر مستقبل قریب میں آئی او سی کے 142 ویں کل رکنی اجلاس میں رائے شماری کی جائے گی۔ یقین ہے کہ چائنا میڈیا گروپ کا ای اسپورٹس ڈویلپمنٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اولمپک اسپرٹ کی رہنمائی میں ای اسپورٹس کی صحت مند ترقی کو فعال طور پر فروغ دے گا اور اولمپک اقدار کو ایک نئی شکل میں بہتر طریقے سے پیش کرے گا. تقریب میں سی ایم جی کے نیشنل ای اسپورٹس ڈویلپمنٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے ای اسپورٹس ورلڈ کپ فانڈیشن اور ہیرو اسپورٹس کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے۔ نیشنل ای اسپورٹس ڈیولپمنٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور ٹینسینٹ نے ای اسپورٹس سیریز کے معیارات کو مشترکہ طور پر مرتب کرنے کے لئے تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے۔ فریقین مشترکہ طور پر ایشین گیمز ای اسپورٹس پروڈکشن معیارات کو صنعتی ، قومی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے سمیت دیگر امور انجام دیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...