لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 16دسمبر کے دن آرمی سکول پشاور کا دل دہلا دینے والا سانحہ پیش آیا،دہشتگردوں نے ہمارے پھول سے بچے، ہمارا مستقبل ہم سے چھین لیا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم نے نواز شریف کی قیادت میں مسلح افواج اور تمام سول سکیورٹی اداروں کی مدد سے اپنے بچوں کے خون کا بدلہ لیا، دہشتگردوں پر کاری ضرب لگائی اور امن بحال کیا۔49 برس پہلے آج ہی کے دن قائد اعظم کا پاکستان دو لخت ہو گیا، اس لیے کہ ایک ڈکٹیٹر نے عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے سے انکار کیا اور ووٹ کی عزت پامال کی، حمود الرحمن کمیشن کی سفارشات کو ٹھکراتے ہوئے آج بھی ووٹ کی عزت پامال کی جا رہی ہے، اب یہ نہیں ہو گا۔
مقبول خبریں
امریکی کانگریس کے امیدوار ڈاکٹر آصف محمود کے اعزاز میں پاکستانی کمیونٹی کا استقبالیہ
نیویارک (این این آئی)پاکستانی نژاد ممتاز امریکی شخصیت اور ڈیمو کریٹ پارٹی کی طرف سے امریکی کانگریس کے امیدوار ڈاکٹر آصف محمود نے کہا...
بلاول بھٹو زرداری کی دہشتگردی واقعہ کی مذمت ،کراچی دھماکے میں جانی نقصان پر...
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کراچی دھماکے...
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس 23مئی کو طلب کر لیا
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس 23مئی کو طلب کر لیا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق سینیٹ...
چار سال میں عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا، ہر جلسے...
اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پاکستانی سیاست میں مداخلت ہوتی رہی ہے،یہ ہو نہیں سکتا آپ...
قرض پروگرام کی بحالی،حکومت اور آئی ایم ایف کے مذاکرات (کل) ہوں گے
دوحہ(این این آئی)قرض پروگرام کی بحالی کیلئے آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان پالیسی مذاکرات (کل) بدھ کو دوحا میں ہونگے،پاکستان کی...