پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے معاون خصوصی خیبر پختون خوا کامران بنگش کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایک بچے کو ساتھ لگایا ہوا ہے کہ استعفے دے دو ورنہ میں نے استعفیٰ دے دینا ہے۔شہباز گِل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ان چوروں کا پریشر نہیں لیا، پی ڈی ایم والے این آراو نہ ملنے پرمایوسی کا شکار ہیں، وزیراعظم نے کہا تھا کہ وہ جب ان پر ہاتھ ڈالیں گے تو یہ سب اکٹھے ہو جائیں گے، احتساب پر عمران خان نہ این آر او دیں گے نہ اس پر بات کریں گے۔شہبازگل نے کہا ہے کہ ان کو کیا پتا خیبرپختونخوا نے تحریک انصاف کو دوسری باری کیوں دی، پشارو نے جلسے میں پیغام دے دیا تھا ان کو سمجھ نہیں آئی پھر لاہور میں جلسہ کیا، خیبرپختونخوا کا کلچر ہے کہ وہ دوسرے کو عزت دیتا ہے اور عزت لیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کو پیغام مل چکا کہ عوام لوٹ مار کے ساتھ نہیں، جب شوگر کمیشن کی رپورٹ آئی تو انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کو سبق سکھائیں گے، مولانا فضل الرحمن نے جلسے میں نا زیبا زبان استعمال کی جس کی مذمت کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمن کو اپنے بیان پر معذرت کرنی چاہیے۔شہبازگل نے کہاکہ پاکستان میں چند ایسے حکمران بیٹھے تھے جنہوں نے صرف ایک کام کیا قوم کو لوٹا، پاکستانیوں کا تعلق کسی جماعت زبان سے ہو سب ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔محمود اچکزئی سے متعلق انہوں نے کہاکہ کہ محمود اچکزئی کے لاہور اور کراچی کے بیان کی مذمت کرتا ہوں، کسی کو ٹیلی فون کرنے پر غصہ آگیا ہے اور کوئی گالی دے کر بھی خود کو عالم کہہ رہے ہیں۔شہبازگل نے کہا کہ جس طرح چینی کی قیمت نیچے آئی ہے اب مافیا کی قیمت بھی نیچے آئے گی ، کورونا وبا میں پوری دنیا میں مارکیٹ بند ہوئی پاکستان میں کھلی ہوئی ہے ، اب کورونا کی دوسری لہر میں اپوزیشن کہتی ہے لاک ڈاون نہیں کرنا۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی کورونا وائرس پالیسیز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کوروناوائرس سے متعلق جرات اور عقلمندانہ فیصلے کیے، آج سیمنٹ کی انڈسٹری، تعمیراتی صنعت بڑھ رہی ہے، یہ مذاق اڑاتے ہیں کہ ایک کروڑ نوکریاں کیسے دیں گے ہم ایک کروڑ سے زیادہ نوکریاں دیں گے۔شہبازگل نے کہا کہ مراد سعید دن رات محنت کررہا ہے کہ پورے پاکستان میں سڑکوں کا نیٹ ورک لائے، دوسری طرف بات ہورہی ہے کہ ہم جلسہ کریں گے اور اداروں کو گالیاں دیں گے، دوسری طرف بات ہو رہی ہے کہ حکومت گرا کر اقتدار ان کو دیا جائے۔ شہباز گل نے کہاکہ لاہور کے لوگوں نے کوروناوائرس کے ایس او پیز پر عمل کیا پہلے تو جلسے میں آئے نہیں، لاہور کے لوگ جو جلسے میں آئے انہوں نے ایک دوسرے سے 6 فٹ کا فاصلہ رکھا، اب جلسے کی تصاویر میں جعلی سازی کی گئی جس میں مریم نواز کی انگلیاں لمبی ہوگئیں۔شہبازگل نے سانحہ اے پی ایس سے متعلق کہا کہ اے پی ایس کے سانحے کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، اے پی ایس کے واقعے سے ہماری تاریخ بدلی اور پاکستان نے ایک تاریخ رقم کی، اے پی ایس واقعے کے بعد قوم نے متحد ہوکر دہشتگردی کے خلاف جنگ کی۔
مقبول خبریں
اے پی ایس حملے میں گٹھ جوڑ موجود تھا تو فوجی عدالت میں ٹرائل...
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت...
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی چیف ایگزیکٹو ہانگ کانگ (ایس اے آر) جون...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ اسپیشل ایڈمنسٹریٹو ریجن (ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹوجون کے...
صدر مملکت کا خیبر پختونخوا میں دو مختلف آپریشنز میں 8 خوارج کو ہلاک...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف آپریشنز میں 8 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی...
قوم کی حمایت سے خوارجی دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے،محسن نقوی
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں دو کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پرسکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا...
کابینہ نے ایوی ایشن ڈویڑن کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی منظوری دے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں ایوی ایشن ڈویڑن کو وزارت دفاع جبکہ نارکوٹکس ڈویڑن کو...