اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور پرامن ملک ہے ‘پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے بھارت جھوٹ ‘ بہتان اور الزامات کا سہار الیتا ہے ‘ ڈس انفولیب کی حالیہ رپورٹ نے ثابت کر دیا بھارت جھوٹ اور جعل سازی میں اس حد تک جاسکتا ہے ‘ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعوی کرنے والا ہندستان ان اوچھے ہتھکنڈوں کی وجہ سے بے نقاب ہو کر فاشٹ ملک کے طور پر ابھرا ہے ‘ بھارتی ہتھکنڈوں اور ہندتوا نظریئے سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں ‘ عالمی برادری کی خاموشی اور دوہرا معیار سوالیہ نشان ہے۔وہ انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹیڈیز(آئی ایس ایس ) میں ہندتوا ذہنیت اور بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کو سمجھنے کے عنوان سے منعقدہ سمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہندتوا ذہنیت اور بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم ایک اہم موضوع ہے اس پر سمینار کے انعقاد پر منتظمین کے شکرگذار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار آج فاشٹ ملک کے طور پر دنیا کے سامنے آشکار ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا ہمسایہ ملک ہندوستان پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوںمیں براہ راست ملوث ہے، پاکستان نے شواہد دنیا کو سامنے رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور خطے کی صورتحال سے بخوبی آگاہ ہے اور خطے کے امن و استحکام میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے پاکستان کے امن کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لئے مختلف ہتھکنڈوں پر مصروف عمل رہا ‘ ڈس انفولیب کی حالیہ رپورٹ نے بھارت کو مزید بے نقاب کر دیا ہے کہ وہ کس طرح جعل سازی اور جھوٹ کا سہارا لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی صورتحال سے متعلق پاکستان حقائق کی روشنی میں اپنا نکتہ نظر پیش کرتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارا ہمسایہ ملک بھارت ہمیشہ سے حقائق کو توڑ موڑ کر پیش کرتا آرہا ہے ‘ ہندوستان ہمشیہ سے پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے جھوٹ’ بہتان اور الزام تراشی کا سہارا لیتا آیا ہے۔
مقبول خبریں
انتخابات کے علاوہ کوئی چارا نہیں،ہم نے ملک کی خاطر حکومت کو مذاکرات کی...
اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ انتخابات کے علاوہ کوئی چارا نہیں،ہم نے ملک کی خاطر حکومت کو...
قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانا ہو گی ،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی برائے قانونی اصلاحات و احتساب عرفان قادر نے کہا ہے کہ قوم کا پیسہ لوٹنے...
تین آدمیوں کو میرے قتل کا ٹاسک دے دیا گیا ہے ، میری جان...
اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ تین آدمیوں کو میرے قتل کا ٹاسک دے دیا...
نیم مارشل لاء لگ گیا ہے ، عمران خان
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیم مارشل لاء تو لگ گیا ہے، اگر...
آئی ایم ایف کے مشن چیف کا بیان پاکستان کے اندرورنی معلامات میں مداخلت...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن...