صدر پاکستان عارف علوی کا کویت کے امیر صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

0
285

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کویت کے امیر صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں صدر مملکت نے آل صباح اور اہل کویت سے اظہارِ ہمدردی کیا ۔صدر مملکت نے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی ۔ صدر مملکت نے کہاکہ اللہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔صدر عارف علوی نے کہاکہ اللہ آل صباح کو صبر جمیل عطا فرمائے، پاک کویت تعلقات کیلئے مرحوم نے گراں قدر خدمات انجام دیں۔