لندن (این این آئی)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ برطانیہ میں کرسمس پر کورونا پابندیوں میں نرمی ہوگی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نے لندن میں اس حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کرسمس پر 23 سے27 دسمبر تک پابندیاں نرم رہیں گی۔بورس جانسن نے مزید کہا کہ کرسمس کی خوشیاں مناتے وقت انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ہر شخص انفرادی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔ ممکن ہو تو وائرس سے انتہائی متاثرہ علاقوں کے لوگ دیگر علاقوں میں نہ جائیں۔انھوں نے کہا کہ گھر سے باہر رات گزارنے سے بھی گریز کیا جائے۔ وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ کم افراد سے مختصر مدت کیلئے ملاقات سے وائرس پھیلنے کا خطرہ کم ہوگا۔ میری لٹل کرسمس منالیں، ایسٹر تک حالات بہتر ہوجائیں گے۔انھوں نے کہا کہ معمر افراد ویکسین لگوانے تک گھر میں عزیزوں کے ساتھ وقت گزارنے سے گریز کریں۔ لوگوں کو کرسمس نہ منانے دینا غیر انسانی ہوگا۔ادھر برطانوی ماہر صحت پروفیسر کرس وٹی نے کہا کہ ویکسین کے باوجود کورونا کا خطرہ موجود رہیگا۔ سماجی دوری کی شرط ختم کرنیکا فیصلہ سیاستدان کریں گے۔انھوں نے کہا کہ تین گھرانوں کا 5 روز تک ملنا برفیلی سڑک پر 70 میل کی رفتار سے کارچلانے کے مترادف ہوگا۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...