منسک (این این آئی )بیلاروس کی اپوزیشن نے یورپین پارلیمنٹ کا انسانی حقوق اور سوچ کی آزادی کا سب سے بڑا اعزاز سخاروف پرائز 2020 حاصل کرلیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اعزاز یورپین پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی نے برسلز میں منعقد ہونے والی ایک پروقار تقریب میں بیلاروس کی اپوزیشن کوآرڈینیشن کونسل کو دیا، جسے اپوزیشن کی بڑی جماعت اور بیلاروس کی سابق صدارتی امیدوار سویتلانا سیکانوسکایا نے وصول کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی نے کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ آپ کے ملک(بیلاروس)میں کیا ہورہا ہے۔ ہم نے آپ کی اور بیلاروس کی خواتین کی ہمت دیکھی ہے۔ ہم نے آپ کی تکلیف اور ان کہے مظالم بھی دیکھے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ کی جانب سے ایک جمہوری ملک میں جینے کا عزم اور اس کی آرزو نے ہم سب کو بہت متاثر کیا ہے، اس لیے یہ یورپین پارلیمنٹ کا فیصلہ ہے کہ اس سال کے سخاروف پرائز 2020 کے حقدار آپ لوگ ہیں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...