ریاض (این این آئی) سعودی عرب میں کووِڈ19کی ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچ گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیرصحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بجٹ 2021 کے فورم پر مملکت میں کرونا وائرس کی ویکسین کی آمد کا اعلان کیا ۔انھوں نے کہا کہ میں ہرکسی کو، شہریوں اور مکینوں کو آگاہ کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں کہ کرونا وائرس کی ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچ گئی ہے۔مجھے امید ہے کہ اس سے بحران کے خاتمے کاآغاز ہوجائے گا۔ان شااللہ یہ ہر کسی کو جلد سے جلد مہیا کی جائے گی۔سعودی عرب میں فائزر کی مہیا کردہ ویکسین تین مراحل میں لگائی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں 65 سال سے زاید عمر کے شہریوں اور مکینوں کو ترجیح دی جائے گی۔اس کے علاوہ کرونا وائرس کے خلاف محاذِ اول پر لڑنے والے طبی عملہ اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور پہلے سے مختلف دیرینہ امراض کا شکار افراد کو ترجیحا سب سے پہلے ویکسین لگائی جائے گی۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...