شمال مشرقی امریکا میں برفانی طوفان، پروازیں منسوخ

0
295

نیویارک(این این آئی)شمال مشرقی امریکا میں برفانی طوفان کے سبب دو روز میں ایک ہزار 344 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق میئر نیویارک کاکہنا تھا کہ اس برس برفانی طوفان گزشتہ کئی برسوں کے مقابلے میں بڑا ہوسکتا ہے،کیونکہ ماضی میں اس طرح کے برفانی طوفان نہیں آئے۔انہوں نے لوگوں سے احتیاط کرنے اور طوفان کو سنجیدہ لینے کی اپیل بھی کی۔واضح رہے کہ نیوجرسی، نیویارک، پیسلوینیا میں ایک سے دو فٹ تک برف باری ریکارڈ کی جاچکی ہے۔