امریکا میں ایک ہی دن پھرسے تین ہزار افرادکرونا سے ہلاک

0
513

واشنگٹن(این این آئی)دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وبا سے محفوظ نہیں۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں ایک ہی دن میں ایک بار پھر کورونا سے 3 ہزار سے زائد افراد جان سے گئے جبکہ مزید ڈھائی لاکھ سے زائد نئے مریض سامنے آ گئے۔امریکا کی 37 ریاستوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک، ایک لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔