سردی کی لہر ،سرینگر منفی 4.8اوردراس کا منفی 18.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

0
483

سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرسردی کی شدید لپیٹ میں ہے اور سرینگر میں گزشتہ شب رواں موسم سرما کی سب سے سرد ترین رات تھی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر شہر کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ شدید سرد موسم کے باعث ڈل جھیل ، دریاء ، نالے اور جھیلیں اور دیگر آبی ذخائر منجمد ہو گئے ہیں۔ معروف سیاحتی مقام گلمرگ وادی کشمیر میں سرد ترین مقام رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈکیاگیا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں مطلع صاف رہنے کی وجہ سے کم سے کم درجہ حرارت میں آنے والے دنوں کے دوران مزید گراوٹ آنے کی توقع ہے۔ منفی درجہ حرارت کی وجہ سے رات کے وقت سخت ترین سردی کی لہر جاری ہے۔ دراس کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 18.6 ریکارڈ کیا گیا۔