مصر کی بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے نئے منصوبے کی شدید مذمت

0
1105

قاہرہ (این این آئی)مصر نے مقبوضہ بیت المقدس میںیہودی آباد کاری کے نئے منصوبے کی شدید مذمت کی ہے جس میں اسرائیلی حکومت نے القدس میں یہودیوں کے لیے 8300 نئے مکانات تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری وزارت خارجہ کے ترجمان احمد حافظ نے ایک بیان میں کہا کہ بیت المقدس میں مکانات کی تعمیر کا اسرائیلی اعلان اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ کے نام نہاد میئر موشے لیئون نے کہا تھا کہ بلدیہ نے 20 سالہ تعمیراتی منصوبہ شروع کیا جس کے پہلے مرحلے پر بیت المقدس میں یہودیوں کو بسانے کے لیے 8 ہزار 300 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔ لیئون کا کہنا تھا کہ یہ مکانات تلیبوت نامی یہودی کالونی میں تعمیر کیے جائیں گے جس کے لیے 13 لاکھ مربع میٹر کی جگہ کمرشل عمارتیں، ریلوے ، تفریحی پارک، اسکول اور دیگر ادارے قائم کیے جائیں گے۔