نئی دہلی(این این آئی) جنوبی ایشیا کے ممالک میں اقلیتوں کے حالات پرنظررکھنے والی رپورٹ میں بھارت مسلمانوں کے لیے پرتشدد اورخطرناک جگہ قراردیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی ایشیا میں شہری آزادیوں پر نظر رکھنے والی تنظیم سائوتھ ایشیا اسٹیٹ آف مینارٹیز کی سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارت مسلمانوں کے لیے خطرناک اور پرتشدد جگہ بن چکا ہے۔ رپورٹ میں بھارتی حکومت سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی شہریوں کے لیے قومی رجسٹرڈ مسلمانوں کو ممکنہ طور پر اسٹیٹ لیس بنا سکتا ہے۔ اسی تناظر میں بھارت میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کو ریاستی اداروں اوران کے اتحادی گروہوں کی جانب سے دھمکیوں اورتشدد کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ بھارت میں ٹی وی پرسینسرشپ کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں اورحکومت پرتنقید کرنے والے چینلز کوبند کیا جا چکا ہے اورفارن کنٹریبیوشن ایکٹ ترقی پسند اقلیتی این جی اوزکے خلاف ہتھیار کے طورپراستعمال کیا جا رہا ہے۔فروری میں ہونے والے مسلم مخالف فسادات سے متعلق بھی رپورٹ میں زکرکیا گیا اورمارچ میں کورونا وائرس کی وبا کے ابتدائی دنوں میں پھیلائی جانے والی نفرت پربھی توجہ دلائی گئی۔رپورٹ میں باقی جنوبی ایشیائی ممالک میں بھی اسی قسم کے مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں حکومتوں کی جانب سے آزادی اظہار کے حقوق اوراجتماع کے حقوق کو قانون کا استعمال کرکے ان حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...