اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے ایس ایم ایز کے فروغ کے لیے مقرر اہداف کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار معیشت کا اہم جزو ہیں،ان کو فروغ دے کر معیشت مستحکم ہو گی اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے،تمام معاشی اعشاریے مثبت سمت میں جا رہے ہیں اس لیے ان میں مزید بہتری کے لیے ایس ایم ایز کا فروغ ضروری ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیر صنعت محمد حماد اظہر، معاون خصوصی عثمان ڈار، چیرمین سرمایہ کاری بورڈ، صنعت، کامرس، خزانہ، توانائی، پیٹرولی اور قانون ڈیویڑن کے سیکریٹری صاحبان، چیرمین ایف بی ار، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک، کمشنر سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، سی ای او سمیڈا، ایم ڈی پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی اور سینئر افسران اجلاس میں موجود تھے ۔ویڈیو لنک سے چیف سیکرٹری سندھ اور گلگت بلتستان، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں کشمیر کے سیکرٹریز صنعت، سی ای او ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان بھی شریک تھے اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ایس ایم ایز کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے تمام شراکت داروں سے مشاورت کی جارہی ہے۔ اس ضمن میں ایس ایم ای فنڈ بھی قائم کیا جائے گا۔ایس ایم ایز کے فروغ کی خاطر قانونی, انتظامی اور ریگولیٹری مسائل کو جلد حل کرنے کے لیے اہداف مقرر کر لیے گئے ہیں۔چھوٹے اور درمیانے کاروباری طبقے کی سہولت کے لیے ٹیکس فارم کو آسان بنایا جا رہا ہے اور رجسٹریشن پورٹل پر کام جاری ہے،سمیڈا کی استعداد کار بڑھانے کے لیے اس کی تنظیم نو کی جارہی ہے تاکہ کاروباری طبقے کو معاونت فراہم کی جائے،صوبوں میں ورکنگ گروپس قائم ہو چکے ہیں جو صوبوں میں چھوٹے اور درمیانے کاروبار کو مدد دیں گے،ایس ایم ایز کا ڈیٹا بیس ترجیحی بنیادوں پر اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے جس کی بنیاد پر حکومت ایس ایم ایز کو بروقت سہولت دے سکے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار معیشت کا اہم جزو ہیں۔ ان کو فروغ دے کر معیشت مستحکم ہو گی اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تمام معاشی اعشاریے مثبت سمت میں جا رہے ہیں اس لیے ان میں مزید بہتری کے لیے ایس ایم ایز کا فروغ ضروری ہے۔ وزیر اعظم نے ایس ایم ایز کے فروغ کے لیے مقرر اہداف کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...