اسلام آباد(این این آئی)اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے پاکستان میپنگ ریسورس سنٹر رپورٹ تیار کرلی گئی ،رپورٹ کی رونمائی کی تقریب ورچوئل کی گئی،تقریب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر بھی وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے،رپورٹ میں پاکستان کے 4 شعبہ جات، انکے متعلقہ اداروں اور انکی خدمات درج ہیں ، زراعت، زراعت سے منسلک صنعتیں، ادویات اور انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں ،صدر اسلامک ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کے ہنر مندوں اور زراعت سے وابستہ افراد کی تعریف کی ۔ خسرو بختیار نے کہاکہ رپورٹ کی تیاری میں اسلامک بینک کے تعاون اور مدد کیلئے شکرگزار ہیں، رپورٹ سے دوسرے ممالک بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان ٹیکسٹائل انڈسٹری، زراعت اور ڈیری صنعت میں وسیع تجربہ رکھتا ہے، حکومت احساس پروگرام کے ذریعے معاشرتی تخفط اور غربت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...
ہمیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے’ ڈی جی( آئی ایس پی آر)
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ...
غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کو داخلے اجازت سمندر میں قطرہ ہے،اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ نے 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی آبادی والے علاقے غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کے داخلے...
مختلف ممالک سے چھ لاکھ 70 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض(این این آئی )سعودی وزارت حج عمرہ نے کہا ہے کہ اب تک مختلف ممالک سے 42 فیصد عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں...
غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی ختم کی جائے ، یورپی یونین
برسلز(این این آئی ) یورپی یونین سربراہ ارسولا وان ڈیر لین نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال ناقابل قبول ہے۔ اس لیے...