اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں چین کے نئے سفیر نونگ رونگ نے سینیٹر رحمان ملک کے گھر آمد و ملاقات کی جس میں نونگ رونگ کو پاکستان میں بطور سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد و نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ تعلقات سمیت سی پیک منصوبے پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا،سینیٹر رحمن ملک نے کہاکہ چین اور پاکستان کے مابین دوستی کا رشتہ بہت مضبوط ہے جو مزید مستحکم ہوتا رہے گا،سی پیک منصوبے حطے و دونوں ملکوں کی معیشت پر مثبت تبدیلیاں لائے گی۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک دونوں ممالک کے مابین عوامی رابطے اور ملٹی سیکٹر تعاون کو بڑھانے میں مثالی کردار ادا کررہا ہے، سی پیک کی اینٹی لابی اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ رحمن ملک نے کہاکہ مشکل اوقات میں پاکستان کی مستقل مدد کرنے پر چین کے شکرگزار ہیں۔ چینی سفیر نے کہاکہ چین و پاکستان ہمیشہ کے دوست ہیں اور ہمیشہ دوست رہینگے۔ رحمن ملک نے کہاکہ چائینہ سفیر کا گھر آنے پر شکرگزار ہوں و دوستی پر فخر ہے۔ رحمن ملک نے کہاکہ پاک چائینہ تعلقات سفیر نونگ رونگ کی قیادت میں مزید فروغ پائینگے۔
مقبول خبریں
کمرشل کورٹس کا فیصلہ کاروباری ماحول کی بہتری کے لیے کیا گیا’ گورنر پنجاب
لاہور( این این آئی) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ کمرشل کورٹس کے قیام جیسی اصلاحات حکومت کے ان بہت سے...
مسلمان اپنے پیارے نبی حضرت محمد ۖ سے سب سے زیادہ محبت کرتے ہیں،...
اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر دنیا کو واضح کیا ہے کہ مسلمان اپنے پیارے نبی حضرت...
حکومت کا ر انا ثنا اللہ کیخلاف سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے پر دہشت...
راولپنڈی(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے پر...
ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 16 ہزار سے بڑھ گئی
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں پہلی ،دوسری اور تیسری لہر میں اس موذی وبا سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی...
ایک دن میں مزید 30 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا کا شکار ہوگئے، این سی...
اسلام آباد (این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 30 ہیلتھ کیئر ورکرز عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار...