اسلام آباد (این این آئی)ترکی کے ڈرامے دیریلیش ارطغرل میں حلیمہ سلطان کے روپ میں نظر آنے والی ترک اداکارہ اسرا بلگچ ایک اور پاکستانی برانڈ کی ایمبیسڈر بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق اسرا بلگچ نے بتایا تھا کہ وہ پہلی بار پاکستان کے 3 معروف برانڈز کے ساتھ کام کریں گی، تاہم اس حوالے سے انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا تھا۔بعدازاں ترک اداکارہ نے رواں برس جولائی میں اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل کی برانڈ ایمبیسڈر بننے کا اعلان کیا تھا۔جس کے بعد وہ جولائی ہی کے مہینے میں پاکستانی موبائل کمپنی جاز کی بھی برانڈ ایمبیسڈر بنی تھیں۔اور حال ہی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے پاکستانی برانڈکھاڈی کے خصوصی کلیکشن کا فوٹو شوٹ بھی کرایا تھا،اب اداکارہ نے دارالحکومت اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے برانڈ ایمبیسڈر کا معاہدہ کرلیا ہے۔چند روز قبل بلیو ورلڈ سٹی کے آفیشل اکاؤنٹ پر اسرا بلگچ کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے انہیں ہاؤسنگ سوسائٹی کا نیا چہرہ قرار دیا گیا تھا۔ویڈیو میں ترک اداکارہ ہاؤسنگ سوسائٹی کومیرا نیا گھر کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔اسی اکاؤنٹ پر جاری ایک پوسٹ میں اسرا بلگچ، بلیو ورلڈ سٹیکے چیف ایگزیکٹو کے ساتھ دکھائی دیں۔علاوہ ازیں ایک اور پوسٹ میں اداکارہ کو بلیو ورلڈ سٹی کے ساتھ بطور برانڈ ایمبیسڈر معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے دکھایا گیا ۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...