پشاور(این این آئی)نیب نے مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی کے خلاف بھی انکوائری شروع کردی ، 2007ء میں متحدہ مجلس عمل کی حکومت میں ضیاء الرحمٰن کو غیرقانونی طورپر پی ٹی سی ایل سے پروانشل مینجمنٹ سروس میں شامل کیا گیا، چیئرمین نیب نے باقاعدہ انکوائری کے لئے احکامات جاری کردئیے جولائی میں ڈپٹی کمشنر کراچی تعیناتی پر بھی تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا۔قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے چھوٹے بھائی ضیاء الرحمن کے خلاف غیرقانونی طورپر پروانشل مینجمنٹ سروس میں شامل ہونیپر تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔نیب ذرائع کے مطابق افغان کمشنریٹ کے حوالے سے ایک کیس کی انکوائری کے دوران انکشاف ہوا کہ سابق کمشنر افغان مہاجرین کی صوبائی سروس میں تعیناتی غیرقانونی طورپر ہوئی جو قوانین کی صریحاً خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔اسٹیبلشمنٹ قوانین کے مطابق صوبائی انتظامی سروس میں شمولیت کے لئے امتحان پاس کرنا لازمی ہے تاہم ضیا الرحمن کو قانون کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے 2007 ء میں غیر قانونی طور پر صوبائی سروس میں شامل کیا گیا تھاجس پر چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ضیاء الرحمن نے 2002 ء میں ایم ایم اے حکومت سے قبل پی ٹی سی ایل میں ڈویڑن انجینئر کی حیثیت سے ملازمت کا آغاز کیا تاہم 2007ء میںاس وقت کے وزیر اعلیٰ نے گورنر کو سمری بھیجی تاکہ قوانین میں نرمی کرکے ضیاء الرحمن کو صوبائی سروس میں شامل کرنے کی اجازت دی جائے ، بعد ازاں انہیں کمشنر افغان مہاجرین سمیت دیگر اہم عہدوں پر بھی تعینات کیا گیا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...