اسلام آباد(این این آئی)وفاق کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کو بڑا ریلیف مل گیا۔حکومت نے آن لائن ایجوکیشن اختیار نہ کرنے والے اداروں کو ہفتے میں ایک دن بچوں کو بلا کر کام دینے کی اجازت دے دی۔پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں ہدایت کی گئی کہ طلبہ کو اسکولز بلاتے ہوئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، 26 دسمبر سے 10 جنوری تک تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی۔اتھارٹی نے موسم سرما کی تعطیلات کے دوران طلبہ کو اسکول بلانے سے روک دیا۔ اتھارٹی نے کہا کہ سردیوں کی چھٹیوں میں کوئی اسکول طلبہ کو نہیں بلا سکتا، آن لاین کلاسز کے ذریعے بچوں کی تعلیم جاری رکھی جائے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...