اسلام آباد(این این آئی)توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو کے اکاؤنٹ آفیسر نے آصف علی زرداری کی بطور صدر مملکت تنخواہ کا مکمل ریکارڈ پیش کردیا۔اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت کی۔ نیب کے گواہ سیکشن آفیسر کیبینٹ ڈویژن کلیم احمد شہزاد اور اکاونٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو کے اکاؤنٹ آفیسر عبدالرشید خان کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔اکاؤنٹ آفیسر عبدالرشید خان نے آصف علی زرداری کی بطور صدر تنخواہ کا مکمل ریکارڈ پیش کر دیا۔ گواہ کی جانب سے بتایا گیا کہ بحیثیت صدر مملک آصف علی زرداری کی ماہانہ تنخواہ 80 ہزار روپے تھی، جس میں سے 7 ہزار روپے ٹیکس کاٹا جاتا تھا، آصف علی زرداری کو مجموعی طور پر بطور صدر الاؤنس سمیت 50 لاکھ روپے ملے۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...