اسلام آباد(این این آئی)پاکستان متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم نے دبئی میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔اماراتی سفیر نے متحدہ عرب امارات آمد پر وزیر خارجہ کو خوش آمدید کہا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستانی بھائیوں کے ساتھ خصوصی محبت کا اظہار کیا ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان میں ہسپتالوں کے قیام اور دیگر ترقیاتی کاموں میں معاونت پرمتحدہ عرب امارات کے شکرگزار ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جنہیں ہمارے تاریخی ، ثقافتی، ادبی، معاشی و اقتصادی تعلقات نے مزید مستحکم بنایا ہے ، مجھے یقین ہے مستقبل میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔پاکستان میں تعینات اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے اپنی بھرپور کاوشیں بروئے کار لانے کا یقین دلایا۔
مقبول خبریں
حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے بیشتر شہروں میں چینی کی 190 روپے کلو میں فروخت کا اعتراف جبکہ قلت پوری کرنے کیلیے 5 لاکھ...
روس کا افغان حکومت کو تسلیم کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے،مولانا خزیمہ سمیع...
اکاوڑاخٹک(این این آئی)روس کا امارتِ اسلامی افغانستان کو تسلیم کرنے کی خیرمقدم اور اسرائیل کے حالیہ جارحانہ اقدامات اور عالمی خاموشی پر شدید مذمت(مولانا...
پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے لیے بین الاقوامی کھیلوں میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے۔ریسلر دین محمد کی عمر 100...
نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کا جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا، ذرائع پی سی بی
لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر سے متعلق جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع...
لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
لکی مروت (این این آئی)لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 3 مطلوب دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں...