اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر سینیٹ میں سپریم کورٹ نے شو آف ہینڈز کے حق میں فیصلہ دے دیا تو کوئی یہ نہیں کہہ سکے گا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی اور یہ ایک انقلابی فیصلہ ہو گا،شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی توہین نہیں ہونی چاہیے، اسلام آباد تھانوں میں ایف آئی آر ہو گی اور تھانوں میں عزت سے پیش آیا جائے گا،اسلام آباد میں فورنزک لیب بنائیں گے، بارہ کہو، ترنول سمیت اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں بھی لیب بنائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد تھانوں میں ایف آئی آر ہو گی اور تھانوں میں عزت سے پیش آیا جائے گا۔انہوں نے صحافیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ سمجھیں کہ ایک صحافی کو وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کا عندیہ بھی دیا اور کہا کہ ان پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں کم ہیں لہٰذا اس میں اضافہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ 800 کنال پر ہم ان کی رہائش کا بندوبست کرنا چاہتے ہیں، اسلام آباد سے 800 کنال نہ ملے تو بے شک کم ملے تاہم وزیر اعظم کے آنے سے پہلے پہلے اسی ہفتے میں بندوبست ہو جائے گا اور ہم ان کو پلاٹ دیں گے تاکہ یہ بہتر طور پر گزارہ کر سکیں۔انہوں نے کہاکہ پولیس پر بہت کم خرچ کیا جا رہا ہے، ان کی ضروریات ہیں اور اسلام آباد میں سیکڑوں دینی مدرسے بھی ہیں لہٰذا ہم چاہتے ہیں کہ اسے پاکستان کا سب سے محفوظ شہر قرار دیا جائے اور یہاں 30 فیصد جرائم میں کمی ہوئی ہے۔شیخ رشید نے یاد گارِ شہدا پر حاضری کے موقع پر اسلام آباد اور پاکستان کی پولیس کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب تک میں وزیر داخلہ ہوں، میری پوری کوشش ہو گی کہ اسلام آباد کی پولیس اور ان کی تنخواہوں اور تشخص کو بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ سرینا، میریٹ اور مارگلہ کے علاوہ تمام چیک پوسٹ ختم کردی جائیں گی ،ان کے پاس چھ گاڑیاں ہیں تو جلد چھ آٹھ مزید گاڑیاں دلا دیں گے۔انہوں نے کہاکہ پولیس پر بہت کم خرچ کیا جا رہا ہے، ان کی ضروریات ہیں اور اسلام آباد میں سیکڑوں دینی مدرسے بھی ہیں لہٰذا ہم چاہتے ہیں کہ اسے پاکستان کا سب سے محفوظ شہر قرار دیا جائے اور یہاں 30 فیصد جرائم میں کمی ہوئی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ سینیٹ کا الیکشن ہی اب اصل مسئلہ ہے، اگر سپریم کورٹ فیصلہ دے دیتی ہے اور شو آف ہینڈز ہو جاتا ہے تو میرے خیال میں اس ملک میں الیکشن میں یہ کہنا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے، ختم ہو جائے گا اور اس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...