ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کی ٹائیگر شیروف کی مشہور فلم ‘ہیرو پنتی’ کے سیکویل سے چھٹی کردی گئی۔سشانتھ سنگھ راجوت کی موت کے بعد بالی ووڈ فن کاروں کے خلاف ڈرگس کا نیا پنڈورا باکس کھل گیا۔ نارکوٹکس بیورو کی تحقیقات کے دوران کئی نامور اداکار ڈرگس کے استعمال میں ملوث ہیں جس میں ایک نام سارہ علی خان کا بھی ہے۔ ان فنکاروں کے خلاف سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مہم بھی شروع ہو گئی ہے جس کے پیش نظر سارہ کو آنے والی فلم سے ہاتھ دھونا پڑا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم ‘ہیرو پنتی ٹو’ میں ٹائیگر شیروف کے مد مقابل سارہ علی خان کو کاسٹ کر لیا گیا تھا اور تمام معاملات بھی طے پا گئے تھے لیکن منشیات اسکینڈل میں سارہ کا نام سامنے آنے کے بعد پروڈیوسر کو اپنی فلم خطرے میں نظر آنے لگی جس کے بعد سارہ کی جگہ دوسری اداکارہ کو کاسٹ کرنے پر نظر ثانی شروع کردی گئی۔یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ سارہ کی فلم سے چھٹی کے بعد اْن کی جگہ فلم ‘اسٹو ڈنٹ آف دی ایئر ٹو’ کی اداکارہ تارا ستاریہ کو کاسٹ کیا گیا ہے جس کے لیے ٹائیگر شیروف نے خود بھی درخواست کی ہے۔واضح رہے کہ 2014ء میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ہیرو پنتی’ ٹائیگر شیروف کی ڈیبیو فلم تھی جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ کریتی سینن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم کے سیکوئل کی شوٹنگ کورونا وائرس کے وجہ سے متحدہ عرب امارات میں کی جائے گی۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...