ممبئی(این این آئی) سینئر بالی ووڈ اداکارہ ڈمپل کپاڈیا نے فلم میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ایجنٹ بننے کے لیے ہامی بھرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈمپل کپاڈیا کو کنگ خان کی آنے والی فلم ‘پٹھان’ کے لیے کاسٹ کیا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ کو فلم کا اسکرپٹ اتنا پسند آیا کہ انہوں نے فوری طور پر ہامی بھرلی۔ڈمپل کباڑیا فلم میں بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے ایجنٹ کا کردار ادا کریں گی اور وہ فلم میں شاہ رخ خان کے خفیہ مشن میں اْن کی مدد کرتی نظر آئیں گی۔ فلم کی شوٹنگ تو پہلے ہی جاری ہے اب ڈمپل کپاڈیا کی شوٹنگ کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے جوکہ 20 روز پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘پٹھان’ میں شاہ رخ خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اْن کے ہمراہ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔
مقبول خبریں
کراچی’ عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 17...
کراچی(این این آئی) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 7 خواتین اور ایک بچے سمیت 17 افراد جاں...
پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر بڑی پیش رفت
اسلام آباد/واشنگٹن(این این آئی) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو...
حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے بیشتر شہروں میں چینی کی 190 روپے کلو میں فروخت کا اعتراف جبکہ قلت پوری کرنے کیلیے 5 لاکھ...
روس کا افغان حکومت کو تسلیم کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے،مولانا خزیمہ سمیع...
اکاوڑاخٹک(این این آئی)روس کا امارتِ اسلامی افغانستان کو تسلیم کرنے کی خیرمقدم اور اسرائیل کے حالیہ جارحانہ اقدامات اور عالمی خاموشی پر شدید مذمت(مولانا...
پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے لیے بین الاقوامی کھیلوں میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے۔ریسلر دین محمد کی عمر 100...