ممبئی (این این آئی)بھارتی فلمی دنیا کے بڑے نام کرن جوہر کو بھی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے ڈرگز کے معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں نوٹس جاری کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر سے گزشتہ برس ان کی جانب سے منعقد کی گئی پارٹی سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ رواں برس سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے کیس کی تحقیقات بالی ووڈ میں منشیات کے استعمال اور ڈرگز مافیا تک پہنچ گئی۔ اس حوالے سے بھارتی تحقیقاتی ادارے نے مختلف اداکاروں اور فلم سازوں کو نوٹسز جاری کیے جبکہ کچھ نے ڈرگز کے استعمال کا اعتراف بھی کیا جو اب ضمانت پر رہا ہیں۔حال ہی میں اسی ادارے این سی بی کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس نے انڈسٹری میں ڈرگز مافیا کی ایک بڑی چین توڑ دی ہے۔ تاہم یہ دعوے اپنی جگہ لیکن سیلبریٹیز کو نوٹسز جاری کرنے کا سلسلہ اب تک نہ تھم سکا۔حالیہ رپورٹس کے مطابق اب این سی بی کے رڈار پر معروف فلم ساز و ہدایتکار کرن جوہر بھی آگئے ہیں۔ این سی بی نے انھیں ان سے جولائی 2019 میں ان کی جانب سے رکھی گئی ایک پارٹی کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ادارے نے ہدایت کار کو اس نوٹس کا جواب 18 دسمبر کو جمع کروانے کے لیے کہا ہے، جہاں انھیں اپنا نمائندہ بھیجنے کی بھی اجازت ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جس پارٹی کی تفصیلات طلب کی گئی ہے اس میں بالی ووڈ اسٹارز دیپیکا پڈوکون، رنبیر کپور، وکی کوشل، شاہد کپور، ورن دھون، ملائیکا ارورا، ارجن کپور، زویا اختر، ایان مکرجی و دیگر شریک ہوئے تھے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...