لاہور(این این آئی) پاکستان کی سینئر اداکارہ اور فلمساز سنگیتا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔اداکارہ و ہدایت کارہ سنگیتا کا کہنا ہے کہ چند دنوں سے طبیعت خراب تھی ٹیسٹ کروائے تو رپورٹ مثبت آگئی۔ سنگیتا نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری کے متعدد فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان اور صنم جنگ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد دونوں اداکارائیں آئسولیشن میں وقت گزار رہی ہیں۔ماہرہ خان اور صنم جنگ کے علاوہ عثمان مختار، امیر گیلانی، صحیفہ جبار، بہروزسبزواری، ندا یاسر، یاسر نواز، نیلم منیر سمیت متعدد فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ جن میں سے کچھ صحت یاب ہوگئے جب کہ کچھ ابھی بھی قرنطینہ میں ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...