کراچی (این این آئی)گلوکارہ میشا شفیع کی قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلہ آنے تک میشا شفیع کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔میشا شفیع کی قانونی ٹیم کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ انتہائی گمراہ کن ہے کیونکہ عدالت نیابھی فیصلہ نہیں سنایا بلکہ ابھی تو ٹرائل ہی شروع نہیں ہوا۔ قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ میشا شفیع کے خلاف ابھی عدالت میں کیس نہیں چلا، عدالتی فیصلہ آنے تک میشا شفیع کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔قانون ٹیم کا کہنا ہیکہ کچھ حلقوں نے ایف آئی اے کے عبوری چالان کی غلط تشریح کی ہے جو میشا شفیع کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے مہم چلا رہے ہیں۔قانونی ٹیم کے مطابق یہ بات باربار شیئربھی کی جا رہی ہے کہ میشا شفیع قصور وار ہیں، ایف آئی اے کی یہ رپورٹ انتہائی گمراہ کن ہے کیونکہ عدالت نیابھی فیصلہ نہیں سنایا۔قانونی ٹیم کا مزید کہنا تھاکہ میشا شفیع کیس طاقت کے استعمال کی ایک اور بدترین مثال ہے، ایک خاتون کو خاموش کرانے کے لیے قانون کو بطور ہتھیار استعمال کیا جارہا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...