مجھے ٹک ٹاک بالکل پسند نہیں ہے’ عمران عباس

0
278

اسلام آباد (این این آئی) اداکار عمران عبا س نے کہا کہ انہیں ٹک ٹاک بالکل بھی پسند نہیں ہے، کبھی بھی اس ایپ کو استعمال نہیں کیا ہے اور وہ نہ مستقبل میں اسے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انسٹاگرام صرف اپنے مداحوں سے رابطے میں رہنے کے لئے استعمال کرتا ہوں۔ عمران عباس نئی ڈرامہ سیریل امانت میں اداکارہ صبور علی کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔