واشنگٹن (این این آئی )امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ کی ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دبا برقرار رکھنے کی مہم کے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں اور وہ امریکا کی پابندیوں کے نتیجے میں آیندہ سال کے مجوزہ فوجی اور سکیورٹی بجٹ میں 24 فی صد تک کٹوتی کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق یہ بات امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہی ۔انھوں نے کہا کہ تیل اور پیٹرو کیمیکلز کی مصنوعات ایرانی نظام کی آمدن کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ان کے ذریعے ایرانی نظام اپنے عوام کو جبرواستبداد کا شکار کرتا اور اپنے تخریبی خارجہ مقاصد کو پورا کرتاہے۔انھوں نے یہ بیان امریکا کی ویت نام کی ایک کمپنی اور اس کے چیف ایگزیکٹوآفیسر (سی ای او)پر پابندیاں کے نفاذ کے بعد جاری کیا ۔امریکا کے محکمہ خارجہ نے ویت نام کی گیس اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی حمل ونقل کرنے والی کمپنی کا نام 5 نومبر 2018 کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔اب محکمہ خزانہ نے بھی اس پر پابندیاں عاید کردیں۔پومپیو کے بہ قول اب محکمہ خارجہ نے اس کمپنی کے سی ای او پر بھی پابندیاں عاید کردیں۔انھوں نے امریکا کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ ایرانی نظام کے کردار میں بنیادی تبدیلی کی صورت ہی میں پابندیوں میں نرمی کی جاسکتی ہے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...