پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

0
310

آکلینڈ (این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ہوئی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان اور نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنیر نے فوٹو شوٹ میں شرکت کی۔دونوں کپتانوں نے آکلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کی۔قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پراعتماد ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنیرکا کہنا تھا کہ تمام لڑکے پرجوش ہیں، سیریز آسان نہیں ہوگی۔