دنیا میں کورونا سے16لاکھ68ہزار اموات،ساڑھے سات کروڑافراد متاثر

0
357

نیویارک(این این آئی)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 52 لاکھ 82 ہزار 798 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 16 لاکھ 68 ہزار 356 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 7 لاکھ 61 ہزار 840 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 7 ہزار 205 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 کروڑ 28 لاکھ 52 ہزار 602 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 17 ہزار 928 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 76 لاکھ 26 ہزار 770 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 70 لاکھ 17 ہزار 785 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 28 ہزار 206 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 2 لاکھ 91 ہزار 57 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 44 ہزار 829 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 99 لاکھ 79 ہزار 447 ہو گئی۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 84 ہزار 876 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 71 لاکھ 11 ہزار 527 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 49 ہزار 151 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 27 لاکھ 62 ہزار 668 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 59 ہزار 619 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 24 لاکھ 27 ہزار 316 رپورٹ ہوئے ہیں۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 17 ہزار 364 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 19 لاکھ 55 ہزار 680 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات 66 ہزار 52 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 19 لاکھ 48 ہزار 660 ہو چکے ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 67 ہزار 220 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 19 لاکھ 6 ہزار 377 ہو گئے۔اسپین میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 48 ہزار 777 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 18لاکھ 5 ہزار 633 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔ارجنٹینا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس 41 ہزار 534 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 15 لاکھ 24 ہزار 372 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سعودی عرب اسی فہرست میں 34 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 91 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 60 ہزار 516 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 80 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 789 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 29 ویں نمبر پر ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کل تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 494 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 9 ہزار 164 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک بھر میں کل 42 ہزار 478 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔