سعودی عرب، کرونا ویکسین لگوانے کے لیے پہلے روز ڈیڑھ لاکھ افراد کا اندراج

0
370

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ مملکت میں کرونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ویکسین لگوانے کے پہلے روز ڈیڑھ لاکھ افراد نے اپنا اندراج کرایا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت صحت کے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈاکٹر عبد اللہ عسیری نے بتایا کہ رائے عامہ کے جائزوں نے انکشاف کیا ہے کہ لگ بھگ 60 سے 70 فیصد سعودی اور غیرمقامی افراد ویکسین لینے کے خواہاں ہیں۔