گوجرانوالہ(این این آئی) (ن) لیگی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر کے والد غلام دستگیر پر سرکاری زمین پر قبضہ کرکے گلستان سینما بنانے پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ایم او پلاننگ طاہر گجر ، اور سابق بلڈنگ انسپکٹر سرفراز احمد بھی غلام دستگیر کی معاونت پر مقدمہ میں نامزد ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ ڈی سی گجرانوالہ کے ریفرنس پر درج کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر گجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو ملزمان کے خلاف قیمتی سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ کرکے غیر قانونی سینما بنا کر سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے پر مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی تھی۔ریفرنس کا متن میں کہا گیا کہ دستگیر برادرز نے متعلقہ محکموں کے افسران کی ملی بھگت سے شہر کی پرائم لوکیشن پر قبضہ کر کے غیر قانونی طور پر گلستان سینما تعمیر کیا۔ڈپٹی کمشنر گجرانوالہ نے کہا کہ ملزمان تحصیل کونسل صدر گجرانوالہ اور صوبائی حکومت کی 1 کنال 10 مرلہ زمین پر 1967 سے قابض تھے۔ ملزمان نے متعلقہ محکموں کی اجازت کے بغیر قیمتی سرکاری زمین پر قبضہ کرکے گلستان سینما بنایا، ملزمان سے سرکاری زمین واگزار کرا لی گئی ہے، ملزمان سے پینل رینٹ کی مد میں 1 کروڑ 71 لاکھ سے زائد تاوان وصول کیا جائے گا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...