بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہے،وزیر اطلاعات شبلی فراز

0
333

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بھارت ایک جانب مقبوضہ خطے میں غیر قانونی طور پرآبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے مذموم ہتھکنڈیاختیار کر رہا ہے،دوسری جانب طویل عرصے سے پاکستان کے خلاف عالمی سطح پرجھوٹ کا کارخانہ چلا رہا ہے،یورپی یونین،عالمی برادری اوراقوام متحدہ اس کا نوٹس لیں۔