اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پٹرولیم انکوائری رپورٹ کو چورحکومت کی چوری کا ایک اور ثبوت قرار دیدیا ۔ اپنے بیان میں مریم او ر نگزیب نے کہاکہ ملک دوائی ، چینی ، آٹا ، بجلی ، گیس اور تیل مافیا چلا رہا ہے ،عمران مافیا 225 ارب کاعوام کی گندم میں ڈاکہ ڈال چکا ہے ،عمران مافیا 400 ارب کے چینی میں ڈاکے سے جیب بھر چکا ہے ،بجلی کا گردشی قرض2360 ارب کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، اس کا حساب دیں ۔انہوں نے کہاکہ گیس کا گردشی قرض 1000 ارب کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا ، اس کا جواب دیں،عمران مافیا نے اربوں روپے عوام اور مریضوں کی دوائی کی مد میں لوٹ لئے ،آٹا چینی چوروں کی اربوں کی پٹرولیم اور ایل این جی ڈکیتی پکڑی گئی ،لوٹ مار کے ماہرین اور لٹیرے ملک پہ مسلط ہیں۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب 4 ڈالر کی ایل این جی 19 ڈالر میں کیوں خرید رہے ہیں ؟ کوئی سوال کوئی جواب ،ملک کی تاریخ کی بد ترین گیس لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی سے گھروں کے چولہے بند کرنے کے بعد اب گیس غائب ہونے سے عوام کے چولہے بجھ گئے ہیں ،وزارت پٹرولیم 122 ارب روپے کی ایل این جی چوری کرنے والوں کے حوالے ہے ،عمران صاحب ان تمام چوریوں کے سرغنہ اور ذمہ دار آپ ہیں ، انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اڑھائی سال میں قوم پر 14000ارب سے زائد قرض بڑھا کر پھر 6 ارب ڈالر قرض پروگرام دوبارہ شروع کررہے ہیں؟،عمران صاحب مہنگائی کی ماری ہوئی عوام پر بجلی کی نرخوں میں 25 فیصد اور اضافے کانیا بم گرانے کامزید ظلم کرنے لگے ہیں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...