اسلام آباد(این این آئی) ترکی کے ڈرامے ‘دیریلیش ارطغرل’ کے اداکارانگین التان پر کر نے والوں پر سینیٹر فیصل جاوید برس پڑے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ترک اداکاروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ارطغرل(انگین التان) آئے، شیر کے ساتھ بیٹھے، پیسے لیے اور چلے گئے۔فہد مصطفی کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے لیے اصل فنکار ہمایوں سعید ہے اور میں ہوں، آپ اس کا اعتراف کریں یا نہیں، ہم یہاں تھے اور ہم مستقبل میں بھی یہاں ہوں گے تاہم ترک اداکار کی پاکستان آمد سے متعلق فہد مصطفی کے مذکورہ بیان پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاویرد خان نے برہمی کا اظہار کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں فیصل جاوید خان نے کہا کہ انگین التان ان بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہیں ہم ٹی وی پر دیکھ رہے ہیں اور دیریلیش ارطغرل نے انہیں دنیا بھر میں بہت زیادہ شہرت دلائی۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اتنی بڑی پروڈکشن اور ہدایت کار کی تفصیل سے باریک بینی پر توجہ میں سیکھنے کو بہت کچھ ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ ایک خطرہ نہیں، ایک موقع ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...