گیارہ فروری سے گیارہ مارچ تک سینیٹ انتخابات کرانے کا اختیار ہے، الیکشن کمیشن

0
315

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ گیارہ فروری سے گیارہ مارچ تک سینیٹ انتخابات کرانے کا اختیار ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہاکہ سینیٹ الیکشن کا قانون موجود ہے انتخابات کیلئیالیکشن کمیشن کے پاس تیس دن ہوتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق گیارہ مارچ کو سینیٹ کے نصف ارکان ریٹائرڈ ہوجائیں گے اور بارہ مارچ کو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب اور حلف ہونا ہے۔حکومت نے فروری میں سینیٹ الیکشن اور اوپن بیلٹ کیلئے سپریم کورٹ سے رہنمائی لینے کا اعلان کر رکھا ہے۔