نیب نے مجموعی طور پر 714 ارب روپے کرپٹ افراد سے برآمد کئے

0
316

اسلام آباد(این این آئی)قومی احتساب بیورو نے اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ نیب نے مجموعی طور پر 714 ارب روپے کرپٹ افراد سے برآمد کئے جبکہ 4 لاکھ 75 ہزار سے زائد کرپشن کی شکایات موصول ہوئیں۔نیب نے اپنی 20 سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی،کرپشن کے خاتمے کا بیڑا اٹھایا، کرپٹ افراد سے پیسہ نکلوایا،احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر گامزن قومی احتساب بیورو نے اپنی کارکردگی رپورٹ سامنے رکھ دی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 20 سال میں مجموعی طور پر 714 ارب روپے ریکور کئے، رضا کارانہ رقوم کی واپسی اور پلی بارگین کے ذریعے 69 ارب، بینک قرض ڈیفالٹ مقدمات میں 121 ارب، عدالتی جرمانوں کی صورت میں 44 ارب ، بالواسطہ طور پر 402 ارب روپے برآمد کئے۔رپورٹ کے مطابق اس وقت نیب میں 930 انکوائریاں اور 346 انویسٹی گیشن جاری ہیں جبکہ 1247 مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔