لاہور( این این آئی) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) کے اینٹی کرپشن ونگ نے کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے بیرون ملک جائیداد،آف شورکمپنیوں اور 25 ارب روپے کی ٹرانزیکشن سے متعلق تحقیقات کیں۔ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد مردان کی سربراہی میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ کی 3 رکنی ٹیم تحقیقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچی اور اس نے تقریباً دوگھنٹے تک شہباز شریف سے سوالات کے جوابات پوچھے۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چپڑاسی اور ملازمین کے اکائونٹس میں پیسے آنے کا انہیں نہیں، بیرون ملک جائیداد کاتمام ریکارڈ گوشواروں میں موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے ان کی اور فیملی کی بیرون ملک جائیداد، آف شور کمپنیوں،حوالہ ہنڈی کی رقم اور رمضان شوگر ملز کے چپڑاسی اور کلرکس کے اکائونٹ میں 25 ارب روپے کی ٹرانزیکشن سے متعلق سوالات کیے گئے۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف کا کہناتھاکہ انہوں نے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی، حوالہ ہنڈی کاروبار کو نہیں جانتا، نہ اس کے ذریعے کبھی ٹرانزیکشن کی، کمپنی کے اکائونٹس کی دیکھ بھال چیف فنانشل آفیسرکی ذمہ داری ہے۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...