اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے پی ڈی ایم کے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12 فروری سے 12 مارچ تک الیکشن کمیشن سینیٹ الیکشن کا اعلان کرسکتا ہے، مارچ کیلئے آنا تو موسم اچھا ہے، ابھی آجائیں۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بدعنوان اور منی لانڈرنگ کرنیوالے عناصر کیخلاف ایسا قانون لائیں گے کہ ان کی چیخیں نکل جائیں گے، عمران خان کہیں نہیں جائیں گے، سب سے سینئر سیاسی ورکر ہوں، اپوزیشن نے اسمبلیوں سے استعفی دیئے تو ان کی سیٹوں پر ہی الیکشن کرا دیں گے۔شیخ رشید نے کہاکہ جب تک وزیر ہوں کسی کنٹریکٹ ملازم کو نہیں نکالوں گا، ہمیں تنخواہوں سے نہیں، کام سے غرض ہے، 16 ہزار میں سے 3 ہزار افراد کنٹریکٹ پر بھرتی ہیں، نادرا لوگوں کے مسائل کے حل پر توجہ دے، نادرا کا ترجمان ذرا ڈھیلا ہے، اسے تیز کروں گا، 7 لاکھ سے زائد افغانی رجسٹرڈ ہیں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...