راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئرفورس کے آپریشنل بیس کا دورہ کر کے پاک چین مشترکہ مشقوں کا معائنہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئرچیف مجاہد انور خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک چین ایئرفورس کی مشترکہ مشق شاہین نو کا عملی مظاہرہ دیکھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ مشترکہ مشقوں سے فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا۔انہوں نے کہا کہ مشقوں سے باہمی اشتراک اور آپریشنل ہم آہنگی میں بہتری آئے گی، انٹرسروسز ہم آہنگی سے آپریشنل کامیابی کو تقویت ملتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کا بلند عزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتیں انہیں دوسروں سے منفرد کرتی ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...