اسلام آباد (این ین ائی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے وزارت کا قلمدان تبدیل ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرتین کے علاوہ سب کو ان فالو کردیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے بھی چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سب کو ان فالو کردیا تھا۔ اس سے قبل وہ تقریباً ڈیڑھ درجن افراد اور اداروں کو فالو کررہے تھے۔عمران خان کا شمار مقبول ترین سیاسی رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ ٹوئٹر پر عمران خان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ ہے۔ٹوئٹر پروفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کے پروفائل کے مطابق وہ اس وقت وزیراعظم عمران خان، پاکستان مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی ار) کے ڈی جی، اور اپنی سابقہ وزارت پاکستان ریلوے کو فالو کررہے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد خلیجی اخبار کے مطابق اپنی وزارت کی تبدیلی سے قبل متعدد اہم ترین افراد سمیت کئی اداروں کو فالو کررہے تھے۔ٹوئٹرپروفائل کے مطابق سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد کو فالو کرنے والے افراد کی تعداد 5.5 ملین ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...