اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزارتوں، ڈویڑنز اور دیگر اداروں کی کارکردگی کا فوری جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ وزیراعظم نے 22 دسمبر کو 12 وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز سے کارکردگی پر بریفنگ طلب کر لی ہے، کابینہ کے اجلاس میں وزارتیں اور ڈویژنز تفصیلی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کارکردگی پر سوالات کریں گے اور وزرا، مشیروں اور سیکرٹریز سے بریفنگ بھی لیں گے۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ اور وزارت خزانہ سے بریفنگ طلب کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار، آئی ٹی، تجارت، نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور وزارت منصوبہ بندی سے بھی بریفنگ طلب کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ، پاور، پیٹرولیم اور ریونیو ڈویڑنز سے بھی کارکردگی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم 12 وزارتوں اور ڈویژنز کے ساتھ کارکردگی ایگریمنٹس پر دستخط بھی کریں گے، وزیراعظم متعلقہ وزیر، مشیر، معاونین خصوصی اور سیکرٹریز کے ساتھ آئندہ سال کی کارکردگی کا معاہدہ بھی کریں گے۔
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...