شہباز شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کی عملدرآمد رپورٹ طلب

0
747

لاہور(این این آئی) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز ،صاحبزادے سلمان شہباز ،بیٹی رابعہ عمران اورداما ہارون یوسف کے اثاثے منجمد کرنے کی عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی ۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور سے آئندہ سماعت پر تمام اشتہاری ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کی رپورٹ طلب کی ۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے منی لانڈرنگ ریفرنس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔ عدالت نے شہبازشریف خاندان کے خلاف نیب کے گواہ کو آئندہ سماعت پر جرح کے لیے دوبارہ طلب کر لیا ۔ شہبازشریف کے وکلا ء نے مصروفیت کے باعث نیب کے گواہ پر جرح نہیں کی۔ منی لانڈرنگ ریفرنس پر مزید سماعت 22 دسمبر کو ہوگی۔