اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے کہا ہے کہ جنوری میں گیس کا کوئی بحران نہیں آ رہا، جنوری دو ہزار اکیس کیلئے جنوری دو ہزار اٹھارہ کی نسبت تیس فیصد زیادہ اور سستی ایل این جی منگوائی جا رہی ہے۔پٹرولیم ڈویڑن کے ترجمان نے ایل این جی اور گیس پوزیشن پر جاری بیان میں کہا کہ ترجمان جنوری 2021 کیلئے 12 ایل این جی کارگوز کا انتظام کر لیا ہے کچھ کارگوز میں اضافی ایل این جی کا بھی بندوبست ہو گیا ہے جنوری 2021 کیلئے جنوری 2018 کی نسبت 30 فیصد زیادہ اور سستی ایل این جی منگوائی جا رہی ہے،سردی کی لہر بڑھنے سے سوئی نادرن سسٹم میں لوڈ 9 فیصد تک اضافہ ہوا ہے ،اسی طرح سوئی سدرن کو کراچی اور کوئٹہ میں کم پریشر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم کابینہ سے منظور شدہ لوڈ مینجمنٹ پلان کے مطابق سی این جی اور پاور کیپٹو یونٹ کی گیس بند کی جائے گی ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ گیس کا استعمال سمجھداری سے کریں گیس کمپیسر کا استعمال غیر قانونی ہے گیس کمپیسر سے گیس پریشر میں کمی کا سبب بھی بنتا ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...