اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت اور بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اقوام متحدہ کے مبصرین کو نشانہ بنانا بھارتی سفاکیت اور پاگل پن کی انتہا ہے ۔ اپنے بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہاکہ بھارت ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت کی جانب سے ایل او سی پرسول آبادیوں کو نشانہ بنانا معمول بن چکا ہے، ایل او سی پر محدود قسم کی فوجی کارروائی بھارت کی خام خیالی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بھارت کی جانب سے کسی بھی اشتعال انگیز کاروائی کا منہ توڑ جواب دیں گے، اقوام متحدہ کے مبصرین کو نشانہ بنانے کی کارروائی سے بھارتی انتہا پسندی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، اقوام متحدہ اور عالمی دنیا کو بھارتی انتہا پسند اقدامات کی روک تھام کرنی ہو گی، نازی جرمنی کے فلسفے پر عمل پیرا ہندو انتہا پسند بھارت عالمی امن کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکا ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...